:
Breaking News

کا صاف اعلان، این ڈی اے میں نہ کوئی اختلاف، نہ کوئی ابہام

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

           محمد عبید اللہ رحمانی

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیشِ نظر سیاسی گہماگہمی تیز ہو چکی ہے۔ اس درمیان مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ این ڈی اے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ہی انتخابات لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے اندر کسی بھی طرح کا اختلاف یا کنفیوژن نہیں ہے۔
ہم نتیش کمار کی قیادت میں ہی الیکشن لڑ رہے ہیں”امیت شاہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا این ڈی اے کا چہرہ نتیش کمار ہی ہیں۔ ہمارے اتحاد میں کوئی ابہام نہیں ہے، سب ایک رائے سے کام کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ بہار کی عوام کا اعتماد نتیش کمار کے تجربے اور کام پر ہے، اور این ڈی اے کی پوری توجہ ترقی اور مضبوط حکومت پر مرکوز ہے۔

 “بہار میں کوئی کرسی خالی نہیں ہے”

اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہار میں نہ کرسی خالی ہے اور نہ عوام غیر یقینی میں۔یہاں نتیش کمار بیٹھے ہیں اور دہلی میں مودی جی۔ دونوں پر عوام کا پورا بھروسہ قائم ہے۔”



 ڈپٹی سی ایم پر فیصلہ نتیجوں کے بعد”

ڈپٹی چیف منسٹر کے سوال پر شاہ نے کہا کہ اس پر فیصلہ انتخابی نتائج کے بعد تمام اتحادی مل بیٹھ کر لیں گے۔ہمارے یہاں ایسی سیاست نہیں ہوتی کہ کسی کو منانے کے لیے درمیانِ الیکشن میں اعلان کر دیا جائے۔ ہر فیصلہ مشاورت سے ہوتا ہے، اتفاقِ رائے سے ہوتا ہے۔”

نتیش کمار بالکل صحت مند اور سرگرم ہیں”

وزیراعلیٰ کی صحت پر اٹھائے جا رہے سوالات کے جواب میں امیت شاہ نے کہا —نتیش جی ہر دن چار چار عوامی جلسے کر رہے ہیں، عوام سے مل رہے ہیں، خود چل کر لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ ایسے میں ان کی صحت پر شک کرنا بے بنیاد ہے۔”
امیت شاہ نے کہا کہ این ڈی اے کی تمام پارٹیاں متحد ہو کر میدان میں ہیں۔ہماری سیاست اقتدار کی نہیں، خدمت کی ہے۔ نتیش کمار کے تجربے اور مودی جی کی رہنمائی میں بہار نے ترقی کی رفتار دیکھی ہے، اور یہ سفر اب رکے گا نہیں۔”
آخر میں شاہ نے کہا 
نتیش کا تجربہ، مودی کی قیادت اور بہار کی ترقی — یہی این ڈی اے کا فارمولا ہے۔”

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *