:
Breaking News

مکاما قتل نے بہار کی سیاست میں بھونچال مچا دیا — اننت سنگھ اور سورج بھان آمنے سامنے

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

بہار اسمبلی انتخابات سے چند روز قبل مکاما میں جن سوراج کے حامی دُلار چند یادو کے قتل نے پورے صوبے کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ووٹنگ سے عین پہلے پیش آئی یہ لرزہ خیز واردات نہ صرف قانون و امان پر سوال اٹھا رہی ہے بلکہ انتخابی غیر جانبداری پر بھی انگلیاں اٹھا چکی ہے۔

 الزامات اور جوابی حملے

قتل کے معاملے میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے طاقتور لیڈر اور سابق ایم ایل اے اننت سنگھ پر انگلی اٹھائی جا رہی ہے۔
تاہم اننت سنگھ نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔بلکہ انہوں نے الٹا آر جے ڈی کے لیڈر سورج بھان سنگھ کو اس واردات کا اصل منصوبہ ساز بتا دیا۔

 سورج بھان کا دو ٹوک جواب

اننت سنگھ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سورج بھان سنگھ نے کہا:کس نے میرا نام لیا اور کیوں لیا، یہ بات الیکشن کمیشن کو دیکھنی چاہیے۔ مکاما قتل کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے، کیونکہ یہ صرف ایک قتل نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ ہے۔”سورج بھان نے الیکشن کمیشن پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ
ملک بھر میں الیکشن کمیشن پر سے اعتماد اُٹھتا جا رہا ہے۔ جب ایک اسمبلی حلقے میں صرف 10 سے 15 امیدوار ہوں، تو ان کی سکیورٹی کا انتظام کرنا کیا اتنا مشکل ہے؟ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔”انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں عدالتی تحقیقات کرائی جائے تاکہ اصل حقیقت عوام کے سامنے آ سکے۔

 سیاست کا نیا محاذ

مکاما کا یہ قتل اب صرف ایک مجرمانہ واقعہ نہیں رہا بلکہ انتخابی جنگ کا سب سے بڑا سیاسی محاذ بن چکا ہے۔
ایک طرف الزامات کی بارش ہو رہی ہے اور دوسری جانب عوام یہ سوال پوچھ رہی ہے جب امیدوار ہی محفوظ نہیں، تو ووٹر اپنی حفاظت پر کیسے بھروسہ کرے؟”

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *