:
Breaking News

"بہت دیر کر دی حضور آتے آتے" — دُلار چند یادو قتل کیس میں اننت سنگھ کی گرفتاری پر سماج وادی پارٹی کا طنز

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

پٹنہ:بہار اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے مؤکاما سے این ڈی اے امیدوار اور سابق ایم ایل اے اننت سنگھ کو جن سوراج پارٹی کے کارکن دُلار چند یادو قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پٹنہ پولیس نے جمعہ کی دیر رات بیدنا گاؤں سے اننت سنگھ کو اُن کے دو ساتھیوں منیکانت ٹھاکر اور رن جیت رام کے ساتھ حراست میں لیا۔ گرفتاری ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی اور قتل میں مبینہ ملوث ہونے کے الزامات کے تحت کی گئی ہے۔
گرفتاری کے بعد سماج وادی پارٹی نے حکومت پر سخت طنز کیا ہے۔ ایس پی لیڈر آئی۔پی۔ سنگھ نے ایک بیان میں کہا:
"بہت دیر کر دی حضور آتے آتے... قتل کے بعد چار دن تک وزیر اعظم اور وزیر داخلہ جلسے کرتے رہے، انہیں ہوش تک نہ رہا کہ ان کے ایم ایل اے پر قتل کا الزام ہے۔ آج جب وزیر اعظم کی بہار میں ریلی ہے اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ چھایا ہوا ہے، تب مجبوراﹰ گرفتاری کا رسمی عمل مکمل کیا گیا ہے۔"
پولیس ذرائع کے مطابق اننت سنگھ کو باڑھ سے پٹنہ لایا جا رہا ہے جہاں ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جائے گی۔پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیگاراجن ایس۔ ایم۔ نے کہا کہ اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل کرایا جائے گا اور الیکشن کے دوران تمام لائسنس یافتہ اسلحے ضبط کرائے جائیں گے تاکہ ووٹنگ پُرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔
اسی دوران پٹنہ کے ایس ایس پی کارتکیہ کے۔ شرما نے بتایا کہ انتظامیہ اور پولیس گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔ ہر اسمبلی حلقے میں پچاس سے زیادہ سی اے پی ایف چیک پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں تاکہ قانون و نظم و ضبط پر سخت نگرانی رکھی جا سکے۔ ان کے مطابق اب تک تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور چھاپہ ماریاں جاری ہیں۔سی آئی ڈی کی ٹیم بھی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دُلار چند کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، تاہم گولی لگنے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے بیان کے بعد یہ معاملہ سیاسی طور پر مزید گرما گیا ہے، اور سوال اٹھ رہے ہیں کہ یہ گرفتاری انصاف کی کارروائی ہے یا وزیر اعظم کی ریلی سے پہلے کی گئی ایک رسمی کارروائی۔

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *