:
Breaking News

سمستی پور میں انتخابی تیاری عروج پر، مگر معذور ووٹروں کی سہولت پر انتظامیہ خاموش!

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

بہار اسمبلی انتخابات کے گرم ماحول میں سمستی پور ضلع انتظامیہ نے دربھنگہ گریجویٹ و ٹیچر حلقۂ انتخاب کی ووٹر فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مشینری کو الرٹ کر دیا ہے۔ ضلع انتخابی افسر و ضلع مجسٹریٹ روشن کُشواہا نے تمام بلاک ترقیاتی افسران، انچل افسران اور نامزد افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ فارم 18 اور فارم 19 کی اصل کاپیاں آج (ہفتہ) ہی ضلع انتخابی دفتر سمستی پور میں لازمی طور پر جمع کرائیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے صاف کہا کہ یہ کام انتہائی ترجیحی بنیاد پر ہے، کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ ووٹر فہرست کی درستگی اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

تاہم، ان انتخابی تیاریوں کے بیچ ایک اہم سوال ابھر کر سامنے آیا ہے —
6 نومبر کو ہونے والے سمستی پور اسمبلی انتخابات میں معذور ووٹروں کے لیے کیا خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں؟

ابھی تک انتظامیہ یا انتخابی دفتر کی جانب سے معذور افراد (Divyang / PwD) کے لیے کوئی واضح ہدایت یا سہولت جاری نہیں کی گئی ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پٹنہ میں معذور ووٹروں کو ڈاک بیلٹ (Postal Ballot) کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالنے کی سہولت دی گئی تھی۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے —
کیا سمستی پور کے معذور ووٹر اپنے ووٹ کے حق سے محروم رہ جائیں گے؟
یا انتظامیہ آخری وقت میں اُن کے حقِ رائے دہی کو یقینی بنائے گی؟

فی الحال ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے، مگر سوال اپنی جگہ قائم ہے —
جب ووٹر فہرست کی درستگی کو اتنی اہمیت دی جا رہی ہے تو معذور ووٹروں کے حقِ رائے دہی کو اتنی ہی سنجیدگی سے کیوں نہیں لیا جا رہا؟

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *