:
Breaking News

بہار کا انتخابی بخار عروج پر, انتخابی مہم اختتام پذیر، 6 نومبر کو پہلی مرحلے کی پولنگ

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

پٹنہ — بہار اسمبلی ان2025 کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم آج (منگل) شام کے ساتھ ختم ہو رہی ہے۔ گلیوں میں گونجتے لاؤڈ اسپیکر خاموش ہوں گے اور امیدواروں کے پاس اب صرف 24 گھنٹے باقی ہیں، تاکہ وہ گھر گھر جا کر ووٹروں سے آخری اپیل کر سکیں۔

این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن دونوں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں کی آخری کڑیاں تیز کر دی ہیں تاکہ غیر فیصلہ کن ووٹروں کو اپنے حق میں کر سکیں۔

121 نشستوں پر قسمت آزمائی، 18 اضلاع میں پولنگ کی تیاریاں مکمل

پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، جن میں 102 عام اور 19 درج فہرست ذاتوں کے لیے محفوظ نشستیں شامل ہیں۔ تقریباً 3 کروڑ 75 لاکھ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جبکہ 1314 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو جائے گی۔

45 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن تیار

ریاست بھر میں 45,341 پولنگ بوتھس قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 36,733 دیہی علاقوں اور 8,608 شہری علاقوں میں ہوں گے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 926 بوتھس خواتین کے ذریعے چلائے جائیں گے جبکہ 107 بوتھس معذور افراد کی نگرانی میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے 320 ماڈل پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے ہیں۔

ووٹروں کی تفصیل

پہلے مرحلے میں 1.98 کروڑ مرد، 1.76 کروڑ خواتین اور 758 تھرڈ جینڈر ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پرامن ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن نے 121 جنرل آبزرورز، 18 پولیس آبزرورز اور 33 اخراجاتی نگران مقرر کیے ہیں۔
دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 نومبر کو ہوگی جبکہ نتیجے 14 نومبر کو سامنے آئیں گے۔

 تیز تبصرہ:

انتخابی مہم کے اختتام کے ساتھ ہی اصل امتحان اب شروع ہونے جا رہا ہے۔ بہار کے ووٹ صرف امیدواروں کا فیصلہ نہیں کریں گے، بلکہ عوامی اعتماد، سیاسی ساکھ اور قیادت کے کردار کا بھی امتحان لیں گے۔

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *