:
Breaking News

"سمستی پور میں ووٹنگ کی تیاریاں مکمل، ایس پی اروند پرتاپ سنگھ کا اعلان — خوف چھوڑیں، ووٹ ڈالیں، پولیس ہے چوکس"

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

    خبر از محمد عالم، مدیر

سمستی پور ضلع انتخابی جوش و خروش میں پوری طرح ڈوبا ہوا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے پولنگ کے پیش نظر ضلع کو سیکورٹی کے فول پروف حصار میں لے لیا ہے۔ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند پرتاپ سنگھ نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بغیر کسی خوف یا دباؤ کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پورے ضلع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر سرگرمی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایس پی نے واضح کہا کہ کسی بھی شرپسند عنصر کو ماحول بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انتخابی انتظامات کی تفصیل بتاتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سمستی پور ضلع میں کل 10 اسمبلی حلقے ہیں، جہاں 3603 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جو 1762 عمارتوں میں واقع ہیں۔ ضلع میں کل 29 لاکھ 4 ہزار 776 ووٹر درج ہیں، جن میں 15 لاکھ 68 ہزار 365 مرد اور 13 لاکھ 72 ہزار 411 خواتین شامل ہیں۔ انتخابی عمل کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے 58 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو انتخابی ڈیوٹی میں مصروف ہیں۔
ایس پی اروند پرتاپ سنگھ نے کہا، "ڈرانے یا گھبرانے کی کوئی بات نہیں، پولیس آپ کی حفاظت کے لیے ہر وقت مستعد ہے۔ یہ جمہوریت کا تہوار ہے، گھروں سے نکلیں اور بے خوف ہوکر ووٹ ڈالیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ حساس مراکز پر اضافی فورس، ڈرون سے نگرانی اور مسلسل گشت کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ایس پی سنگھ کا دوٹوک پیغام — "پولیس آپ کی ڈھال ہے، آپ نڈر ہوکر ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کو مضبوط بنائیں۔"

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *