:
Breaking News

"بٹہا گاؤں میں بچوں کی جمہوری للکار — پہلے ووٹ، پھر ناشتہ!"

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

     (رپورٹ: محمد عالم، مدیر)

سمستی پور ضلع کے چک تھات پورب پنچایت کے بٹہا گاؤں میں منگل کے روز جمہوریت کا شاندار منظر دیکھنے کو ملا، جب سرسوتی ودیا مندر سَینک بٹہا کی جانب سے بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیشِ نظر ایک عظیم ووٹر بیداری ریلی نکالی گئی۔

سینکڑوں طلبہ و طالبات نے باقاعدہ قطار میں نظم و ضبط کے ساتھ گاؤں کی گلیوں سے گزرتے ہوئے نعرے لگائے— "پہلے ووٹ پھر ناشتہ!"، "ای وی ایم کا بٹن دباؤ، اپنا فرض نبھاؤ!"، "انگلی پر نیلا نشان، جمہوریت کی پہچان!"۔ بچوں کی آوازوں نے پورے علاقے میں جوش و جذبے کی فضا قائم کر دی۔

ریلی کا آغاز اسکول کے بانی ڈاکٹر رام سروپ مہتو کے مجسمہ پر سے چیئرمین بنود کمار نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ اس موقع پر پرنسپل رام چندر منڈل نے قیادت کی، جب کہ گھنشیام مشر، وجے ورت کنٹھ، منوج کمار، ریشی کیش سنگھ، آشو توش کمار، وکاس سنگھ، پریتی کماری، شویتا جھا اور للّن کمار سمیت متعدد اساتذہ و عملہ سرگرم رہے۔

ریلی میں خوشی کماری، نندنی شرما، سشمتا کماری، اپراجیتا سنگھ، سرشٹی، آدتیہ اوم، اَیمن راج، آیوش شرما، وِویک کمار اور دیگر طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پورا گاؤں بچوں کی جمہوری بیداری کی صدا سے گونج اٹھا۔

مقامی باشندوں نے اسکول کی اس پہل کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ایسے اقدامات سے جمہوریت کی جڑیں مزید مضبوط ہوتی ہیں۔


https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *