:
Breaking News

دلشنگھ سرائے میں پولیس کی بڑی کاروائی، سونے کی دکان لوٹنے کی سازش ناکام، پانچ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

سمستی پور کے دلشنگھ سرائے تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک خطرناک واردات کو انجام دینے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے پگڑا چوک کے قریب ایک باغ میں چھاپہ مار کر پانچ جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ چار دیگر ساتھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اندھیرے اور تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ گینگ دلشنگھ سرائے بازار کے پل کے پاس واقع ایک بڑی سونے کی دکان میں لوٹ کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ گرفتار ملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ دو دن قبل ہی لوٹ کی واردات کرنے والے تھے، کیونکہ اسمبلی انتخابات کے دوران پولیس مصروف رہتی ہے۔ انہوں نے پہلے ہی دکان کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔
پولیس کی ٹیم کی قیادت ایس ڈی پی او ویویک کمار شرما نے کی، جبکہ ان کے ساتھ تھانہ انچارج ایرشاد عالم، اے ایس آئی سنتوش کمار، راہل کشیپ، پرنئے کمار سنگھ اور پنٹو سنگھ سمیت ایس ٹی ایف اور ٹیکنیکل برانچ کے اہلکار شامل تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت رمیش سہنی، کیش کمار عرف راجہ چودھری، امیت کمار یادو عرف سلمان، رتو راج اور ٹونی کانت بھارتی کے طور پر ہوئی ہے۔ فرار ملزمان میں کملیش مہتو، دیپک کمار، اجول ٹھاکر عرف کٹّا اور راہل چودھری عرف بابا شامل ہیں۔
چھاپہ کے دوران پولیس نے تین دیسی پستول، نو زندہ کارتوس، سات موبائل فون اور بغیر رجسٹریشن والی لال ماروتی سوئفٹ کار برآمد کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا-2023 اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ چھاپہ مار ٹیم کے اہلکاروں کو شاندار کارکردگی پر انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پولیس کی بروقت کاروائی سے انتخابات سے قبل ہونے والی ایک بڑی واردات ٹل گئی، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر دبش دی جا رہی ہے۔

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *