:
Breaking News

“سمستی پور کا انتخابی دھماکہ! وزیر کے حلقے میں وی وی پی اے ٹی پرچیاں ملنے سے کمیشن پر سوال”

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

 محمد عالم، چیف ایڈیٹر — alamkikhabar.com

سمستی پور ضلع جہاں 71 فیصد سے زیادہ ووٹنگ پر انتظامیہ فخر محسوس کر رہا تھا، وہاں اچانک پیش آئے واقعے نے پورے انتخابی عمل کو ہلا کر رکھ دیا۔ خوشی کے ماحول میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب سرائرنجن کے کے ایس آر کالج کے قریب کچرے کے ڈھیر میں وی وی پی اے ٹی پرچیاں برآمد ہوئیں۔

یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے حکومت کے ایک بااثر وزیر امیدوار ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ضلع کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے، اور امیدواروں کی موجودگی میں تمام پرچیاں ضبط کر لی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کئی اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روشن کُشواہا نے بتایا کہ یہ تکنیکی معاملہ ہو سکتا ہے، لیکن تحقیقات کے بعد ہی سچ سامنے آئے گا۔ ان کے مطابق کمیشننگ کے دوران مَاک پول کے وقت کچھ پرچیاں نکلتی ہیں، مگر ان کا عوامی جگہ پر ملنا انتظامی لاپروائی کو ظاہر کرتا ہے۔

حزبِ اختلاف کا حملہ

اس واقعے نے حزبِ اختلاف کو نیا ہتھیار دے دیا ہے۔ آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا، “یہ پرچیاں کب، کہاں اور کس کے حکم پر پھینکی گئیں؟ کیا ‘چور کمیشن’ جواب دے گا؟”

علاقے میں عوام طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں — کہیں ووٹوں کی ہیرا پھیری تو نہیں ہوئی؟ کہیں مشینیں بدل تو نہیں دی گئیں؟
یہ سوالات سرائرنجن سے نکل کر پورے بہار کے سیاسی ماحول کو تپش دے رہے ہیں۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ جس دن انتظامیہ 71 فیصد ووٹنگ پر فخر کر رہا تھا، اسی دن جمہوریت کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *