:
Breaking News

سمستی پور کے ایس پی ارویند پرتاپ سنگھ کا اعزاز، قومی باکسنگ میں سلور میڈل جیتنے والے جوان راجن کمار کو شاندار انداز میں نوازا

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

سمستی پور۔
ضلع کے باکصلاحیت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارویند پرتاپ سنگھ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ صرف قانون نافذ کرنے میں ہی نہیں بلکہ باہمت اہلکاروں کی حوصلہ افزائی میں بھی سب سے آگے ہیں۔ ہریانہ کے گڑگاؤں میں منعقدہ پروفیشنل نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والے بہار پولیس کے سپاہی راجن کمار کو ایس پی نے خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا۔

اس موقع پر ایس پی ارویند پرتاپ سنگھ نے کہا:
“راجن کمار نے نہ صرف سمستی پور پولیس بلکہ پوری بہار پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ایسے محنتی اور نظم و ضبط کے پابند جوان کسی بھی فورس کی اصل طاقت ہوتے ہیں۔”

راجن کمار، جو بھاگلپور کے نیاچک مکھنہ کے رہنے والے دھوری یادَو کے فرزند ہیں، اس وقت سمستی پور ضلع پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اپنی کامیابی کا کریڈٹ انہوں نے والدین اور اپنے استاد کو پیش کیا۔


---

چار ریاستوں کو زیر کر کے فائنل تک رسائی

باکسنگ رنگ میں راجن کمار کی کارکردگی دیکھ کر ماہرین بھی حیران رہ گئے۔ انہوں نے مسلسل چار ریاستوں کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔

پہلے مقابلے میں اروناچل پردیش کو 0-5 سے مات

دوسرے میں اڑیسہ کو 0-5 سے شکست

تیسرے میں میزبان ہریانہ کو 2-3 سے زیر

چوتھے میں مہاراشٹر کو 1-4 سے دھول چٹا کر فائنل تک پہنچے


فائنل میں سخت مقابلے کے بعد انہوں نے سلور میڈل اپنے نام کیا، جس پر پورے ضلع پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

انتخابی ضابطۂ اخلاق کے سبب تقریب مؤخر تھی، مگر انتخابات کے فوراً بعد ایس پی ارویند پرتاپ سنگھ نے خود آگے بڑھ کر بہادر سپاہی کو اعزاز سے نوازا، جو ان کی نوجوان اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا واضح ثبوت ہے۔

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *