:
Breaking News

یو۔ایم۔ایس شِوایہ مکتب میں نشہ مُکتی مہم کا بیداری پروگرام

top-news
https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

محمد عبیداللہ رحمانی
چیف ایڈیٹر

سمستی پور: یو۔ایم۔ایس شِوایہ مکتب میں آج نشہ مُکتی مہم کے تحت ایک بامقصد اور شعور بیدار کرنے والا پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبہ کو منشیات کے مضر اثرات، سماجی تباہ کاریوں اور اس سے بچنے کے مؤثر طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ نشہ انسان کی صحت، تعلیم اور کردار تینوں کو برباد کر دیتا ہے، اس لیے ہر طالب علم کا فرض ہے کہ وہ خود بھی نشہ سے دور رہے اور دوسروں تک بھی بیداری کا پیغام پہنچائے۔اساتذہ نے بچوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں اور محلے میں نشہ مخالف ماحول بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔پروگرام کے آخر میں طلبہ نے حلف لیا کہ وہ کبھی کسی نشہ آور چیز کے قریب نہیں جائیں گے اور اپنی تعلیم و تربیت کے ذریعے ایک روشن اور صحت مند سماج کی تعمیر میں حصہ لیں گے۔

https://maannews.acnoo.com/public/frontend/img/header-adds/adds.jpg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *